Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں عازمین حج کی مفت رہنمائی

نارائن پیٹ میں عازمین حج کی مفت رہنمائی

نارائن پیٹ /17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں عازمین حج 2016ء کے فارم کی فراہمی، فارم کی خانہ پری اور اس کے ادخال کی رہنمائی کے لئے جماعت اسلامی نارائن پیٹ اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ جناب عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی امیر مقامی جماعت اسلامی نارائن پیٹ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں عازمین حج کی خدمت کا موقع عنایت فرمایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 فروری مقرر ہے۔ درخواست فارم کے ساتھ دستاویزات ضروری ہیں، جن میں پاسپورٹ زیراکس، آدھار کارڈ، 300 روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا پھر یونین بینک آف انڈیا کا چالان، 13 جنوری تک جن کی عمر 70 سال ہوچکی ہو اور قبل ازیں تین مرتبہ قرعہ اندازی میں ان کا نام نہ آیا ہو تو اب انھیں بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے اور 70 سال سے زائد عمر کے عازمین کے ساتھ ایک اور خونی رشتہ دار کو بھی حج پر ساتھ لے جانے کی منظوری حاصل ہوگی۔ اسی طرح وہ شیر خوار بچے جو 21 اکتوبر 2014ء کے بعد پیدا ہوئے ہیں، انھیں بغیر ٹکٹ ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ عازمین حج فارم کے ادخال کے لئے جماعت اسلامی نارائن پیٹ کے ذمہ داروں سے راست ملاقات کریں یا پھر سیل نمبرات 9704444441، 9866428495 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT