Sunday , April 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں عظیم الشان میلادجلوس

نارائن پیٹ میں عظیم الشان میلادجلوس

شمع محمدی ؐکے ہزاروں پروانوں کی شرکت، مشروبات اور شیرینی کی تقسیم
نارائن پیٹ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر پر حسب سابق قدیم میلادالنبیؐ کے موقع پر لعل مسجد سے مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد جلوس نکالا گیا جس میں مستقر و اطراف و اکناف کے ہزاروں شمع محمدیؐ کے پروانوں نے شرکت کی۔ جلوس کی قیادت سجادہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ تقی بابا سبز پوش قادری، جناب سید غیاث الدین قادری، جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ، کنوینر مرکزی میلاد کمیٹی نے کی۔ میلاد جلوس کے گذرنے والے راستوں پر جابجا مختلف تنظیموں اداروں کی جانب سے جلوس کا استقبال کیا گیا اور جلوس میں شریک لوگوں کو شربت، پانی و دیگر مشروبات اور شیرینوں کی تقسیم کے ذریعہ ضیافت کی گئی۔ نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کی جانب سے جلوس پر پھول نچھاور کرکے استقبال کیا گیا اور جلوس میں شریک عوام پر پھول برسائے گئے۔ علاوہ ازیں جلوسیوں کو پینے کے پیاکٹس کی بھی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ صراف کرشنا، انچارج کانگریس پارٹی حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔ میلاد جلوس، عقیدت و احترام کے ساتھ پرامن طریقہ پر نکالا گیا۔ جلوس میں شریک حضور اکرمؐ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔ میلاد جلوس تقریباً 5 کیلومیٹر طویل مسافت طئے کرتے ہوئے تقریباً تقریباً 3 گھنٹے کے بعد درگاہ حضرت سید شاہ تقی بابا سبز پوش قادریؒ پہنچا جہاں عوام و خواص کے لئے طعام کا نظم کیا گیا تھا۔ بعدازاں جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا۔ میلاد جلوس کے پرامن انعقاد پر منتظمین میلاد کمیٹی نے جلوس میں شریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT