Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں موسلادھار بارش سڑکیں جھیل میں تبدیل

نارائن پیٹ میں موسلادھار بارش سڑکیں جھیل میں تبدیل

نارائن پیٹ /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ میں موسلادھار بارش کے سبب سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیں ۔ سڑکوں کے بازو ڈرینوں میں کچرے کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر بہنے لگتا ہے ۔ نارائن پیٹ شہر کے قلب میں واقع قدیم بس اسٹانڈ چوراہا پر ہلکی سی بارش سے گھنٹوں برابر پانی جمع ہوجاتا ہے ۔ جس سے ٹریفک اور پیدل راہروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ٹی آر ایس قائد مسٹر بھیمیا کارکرلہ نے شدید بارش کی پرواہ کئے بغیر بھیگتے ہوئے اس مرکزی چوراہا پر موریوں سے کچرا نکالتے ہوئے پانی کی نکاسی میں تعاون کیا ۔ جس سے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو راحت ملی ۔ انہوں نے ارباب مجاز محکمہ بلدیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ موریوں کی بروقت صفائی کے انتظامات کرے ۔ بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT