Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں وکلاء کی بھوک ہڑتال

نارائن پیٹ میں وکلاء کی بھوک ہڑتال

نارائن پیٹ ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کیلئے علحدہ ہائیکورٹ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نارائن پیٹ سب کورٹ کامپلکس کے روبرو بار اسوسی ایشن کی جانب سے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال منظم کی گئی۔ نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کے ارکان نے وکلاء کے بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر وکلاء کے احتجاج کی بھرپور تائید و حمایت کی۔ بھوک ہڑتال میں بار اسوسی ایشن کے وکلاء برادری مسرز وینکٹ ریڈی، بالپا، چناریڈی، ایس نارائنا، کے راجوردھن ریڈی، کے ستیا راما راؤ، ڈی شیوراج، کرمناگوڑ، وجئے بھاسکر ریڈی، پروین کمار ناموجی، سہیل احمد، یشونت ناموجی، نوین کمار نے حصہ لیا۔ ضلع سادھنا سمیتی کے ارکان جن میں کنوینر مسٹر منوہر گوڑ، صراف کرشنا، ڈاکٹر نرسمہاریڈی، صراف ناگراج، کرشنا بھگوان، سوریا کانت، رام ریڈی، وجئے گھٹ، ونکوبا و دیگر شامل تھے۔ وکلاء سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے بار اسوسی ایشن کی تائید کی۔

TOPPOPULARRECENT