Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ میں 12ڈسمبر کو لوک عدالت

نارائن پیٹ میں 12ڈسمبر کو لوک عدالت

نارائن پیٹ۔/9ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ عدالت کے احاطہ میں 12ڈسمبر بروز ہفتہ میگا لوک عدالت کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ عوام سے اس لوک عدالت سے اپنے مقدمات کے سلسلہ میں رجوع ہوکر استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔ ترگڈہ دشرتھ رامیا چودھری سیول جج نے نارائن پیٹ میں ایک پریس کانفرنس میں یہ انکشاف کیا۔ میگا عدالت دراصل فریقین کی آپسی رضامندی پر مبنی فیصلوں کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپسی رضامندی فیصلوں کیلئے ایک بہترین حل ہے، جو افراد اپنے مقدمات کا آپسی حل چاہتے ہیں وہ اپنے نام 10ڈسمبر تک مقامی پولیس اسٹیشن یا عدالت کے سپرنٹنڈنٹ کے پاس درج کروائیں۔ مسٹر رویندر پرساد سرکل انسپکٹر پولیس نارائن پیٹ نے بتایا کہ بہت سے مقدمات کے فریقین وقتی خدمات اور دباؤ کے زیر اثر عدالتوں سے رجوع ہوتے ہیں اور مقدمات کی طوالت سے اُکتا جاتے ہیں اور بعد میں افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ایسی معاملت اور اس کے حل کیلئے مقدمات کے فوری حل کیلئے لوک میگا عدالت ایک سنہری موقع ہے۔ حادثات میں معذوری، طلاق، کم عمری کی چوری، معمولی جھگڑے وغیرہ اس زمرہ میں آتے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں جناب محمد اعجاز احمد سپرنٹنڈنٹ عدالت، راما لنگا ریڈی سب انسپکٹر آف پولیس، سہیل احمد ایڈوکیٹ و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT