Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کورٹ‘ سائن بورڈ پر اردو تحریر کا مطالبہ

نارائن پیٹ کورٹ‘ سائن بورڈ پر اردو تحریر کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔ 7نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کے مسلم وکلاء پر مشتمل ایک نمائندہ وفد جس میں جنا ب عبدالسلیم ایڈوکیٹ ‘ جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ کے علاوہ جناب محمد کلیم الدین ‘ امین پوری شامل تھے ۔ آج رکن پارلیمنٹ محبوب نگر مسٹر اے پی جیتندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ کی نوتعمیرشدہ ماڈل کورٹ کامپلکس جس کی تعمیر پر تقریباً چار کروڑ روپئے کے مصارف آئے ہیں اور جس کا افتتاح 14 نومبر کو ہونے جارہا ہے ۔ مذکورہ عمارت کے سائن بورڈ پر اردو تحریر نہ کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے اردو جو ریاست کی دوسری سرکاری زبان بھی ہے ۔ تحریر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر اے پی جیتندر ریڈی نے مسلم وکلاء کی نمائندگی پر فوری آر اینڈ بی سوپرنٹنڈنٹ انجنیئر ضلع محبوب نگر مسٹر بی چندو لال کو فون پر ہدایت کی کہ نوتعمیر شدہ کورٹ کامپلکس کے سائن بورڈ پر اردو کو ضرور شامل کریں ۔ بعدازاں اس وفد نے ڈسٹرکٹ سیشن جج محبوب نگر ‘ مسٹر بی شیوا ناگی ریڈی سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ مطالبہ پر مشتمل یادداشت حوالے کی ۔ مسٹر پی شیوا ناگی ریڈی نے بھی وفد کو تیقن دیا کہ کورٹ کامپلکس کی نوتعمیرشدہ عمارت پر اردو میں بھی سائن بورڈ لگایا جائے گا ۔ وفد نے تعصب پسند عہدیداروں کی اردو کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک پر اظہار تشویش کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ مسٹر اے پی جیتندر ریڈی سے گذارش کی کہ اس سے حکومت کی نیک نامی متاثر ہوگی ۔ چنانچہ ایسے عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جانی چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT