Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو سکنڈ گریڈ بلدیہ کا درجہ دینے کا مطالبہ

نارائن پیٹ کو سکنڈ گریڈ بلدیہ کا درجہ دینے کا مطالبہ

نارائن پیٹ۔/16نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریمتی انسویا چندر کانت چیرمین بلدیہ نارائن پیٹ نے حیدرآباد میں کمشنر ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن، تلنگانہ شریمتی سری دیوی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ بلدیہ کو سکنڈ گریڈ بلدیہ کا درجہ دینے کے لئے نمائندگی کی۔ شریمتی انسویا نے اس موقع پر شریمتی سری دیوی کو بتایا کہ نارائن پیٹ بلدیہ ضلع محبوب نگر کی قدیم بلدیہ ہے۔ انہوں نے بلدیہ کے تحت کاموں کے لئے میونسپل لیبرکی تعداد کو نہایت کم بتاتے ہوئے لیبر کی تعداد کو بڑھانے اور ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی سربراہی کے بقایا جات بلوں کی فی الفور منظوری کی بھی اپیل کی۔ کمشنر اینڈ ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن شریمتی سری دیوی نے چیرپرسن کو تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ضروری کارروائی کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT