Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو ضلع بنانے بھوک ہڑتال جاری

نارائن پیٹ کو ضلع بنانے بھوک ہڑتال جاری

موضع بہرام کنڈہ کے عوامی قائدین نے حصہ لیا
نارائن پیٹ /16 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے مطالبہ تحت جاری سلسلہ وار بھوک ہڑتال آج 16 ویں روز میں داخل ہوگئی ۔ آج موضع بہرام کنڈہ کے عوامی قائدین نے بھوک ہڑتال میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر کنوینر ضلع سادھنا سمیتی ، ڈاکٹر منوہر گوڑ نے کہا کہ اب یہ احتجاج ایک عوامی تحریک بن چکی ہے اور یہ سلسلے اس وقت تک جاری رہے گا ۔ جب تک کہ نارائن پیٹ کو ضلع نہیں بنایا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ کے ساتھ علاقہ واری تعصب برتا جارہا ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ جس طرح سابق میں علاقہ آندھرا والوں نے تلنگاہن کے ساتھ تعصب اور جانب داری کا رویہ اختیار کیا تھا ۔ اب چیف منسٹر اور ان کے افراد خاندان نے تلنگانہ کی جنوبی اضلاع کے ساتھ تعصب اور امتیازی رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف منسٹر صرف ورنگل ، کریم نگر ، نظام آباد ، سدی پیٹ اور سرسلہ کے چیف منسٹر ہیں یا پھر تلنگانہ کی پوری ریاست کے چیف منسٹر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نارائن پیٹ کے عوام نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ جب تک اس علاقہ کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اب 20 ڈسمبر کو چلو حیدرآباد پروگرام کے تحت اندرا پارک پر دھرنا منظم کیا جارہا ہے ۔ ضرورت پڑنے پر اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سمرز ناگوراؤ ناموجی ، لکشنی نارائنا ، ونکوبا ، کاشی ناتھ ، صراف اوم پرکاش و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT