Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے دوسرے مرحلے کا احتجاج

نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے دوسرے مرحلے کا احتجاج

نارائن پیٹ /6 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کے قدیم ڈیویژن مستقر نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی نے دوسرے مرحلے کے احتجاجی پروگراموں کا اعلان کیا ہے ۔ نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کے کنوینر جناب منوہر گور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 جون سے ڈیویژن کے تمام 15 منڈلوں اور تمام چار اسمبلی حلقہ جات کا دورہ کیا جائے گا ۔ منوہر گوڑ نے کہاکہ اس دورے کا اہم مقصد ڈیویژن کے تمام لوگوں سے بات کرتے ہوئے نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیہلئے رائے عامہ کو ہموار کرنا ہے۔ ضلع سادھانا سمیتی کے کنوینر نے مزید کہا کہ تمام منڈلس کے عوامی نمائندوں کی جانب سے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ ڈپٹی چیف منسٹر ( ریاستی وزیر مال ) جناب محمود علی اور چیف سکریٹری ، راجیو شرما کے نام مطالباتی مکتوب روانہ کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ پہلے مرحلے کے احتجاج کے دوران نارائن پیٹ بند کے بشمول گذشتہ دس دنوں تک مسلسل زنجیری بھوک ہڑتال کی گئی ۔ پہلے مرحلے احتجاج میں نارائن پیٹ ٹاون کے مقامی مسلمانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ایک روزہ بھوک ہڑتال بھی کرچکے ہیں۔ نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کی پریس کانفرنس میں کنوینر منوہر گوڑ کے علاوہ سمیتی کے عہدیداران ، ناگو راؤ ناماجی ( بی جے پی ) ڈاکٹر کے نرسمہا ریڈی ( تلگودیشم ) ڈاکٹر پی نرسمہا ریڈی ( ٹی آر ایس ) الحاج غلام محی الدین چاند ( مجلس ) کے سدرشن ریڈی ، کرشنا بھگوان ( سماجی کارکن ) کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین کا کہنا ہے کہ چھوٹے اضلاع کی تشکیل کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے جو فامولہ موجود تھے ۔ نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی کے قائدین کا کہنا ہے کہ چھوٹے اضلاع کی تشکیل کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے جو فارمولہ بنایا گیا ہے ۔ اس فارملے میں نارائن پیٹ ہر طرح سے کھرا اترا ہے ۔ کیونکہ اس ڈیویژن میں تمام عوامل یعنی دریا ریل ، نیشنل ہائے اور سرکاری دفاتر اور فاضل سرکاری اراضی موجود ہے ۔ اس کے علاوہ نارائن پیٹ ٹاون ایک قدیم کاروباری مرکز بھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT