Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے دوسرے مرحلہ کی بھوک ہڑتال کاآغاز

نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے دوسرے مرحلہ کی بھوک ہڑتال کاآغاز

نارائن پیٹ۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے مطالبہ کے تحت نارائن پیٹ ضلع سادھنا سمیتی نے آج سے دوسرے مرحلہ کے احتجاج کے طور پر ستیہ گرہ اور زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ آج صبح بالاجی مندر سے ایک ریالی نکالی گئی جس میں غیر معینہ مدت کے ستیہ گرہ کرنے والے تین افراد جن میں مسٹر ناگوراؤ ناموجی، ریاستی نائب صدر بی جے پی، مسٹر گیندے چندرکانت اور مسٹر نرسملو گوڑ شامل ہیں کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں جلوس کی شکل میں تلنگانہ چوراہا، ستیہ گرہ کیمپ لایا گیا۔ اس موقع پر ایک روزہ زنجیری بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والوں کی گلپوشی کی گئی جن میں مسٹر صراف کرشنا ( کانگریس ) مسٹر سدرشن ریڈی موظف پرنسپل، مسٹر گنج بہاری و دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ضلع سادھنا سمیتی کے ذمہ داران کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ضلع سادھنا سمیتی نے فیصلہ کیا ہے کہ نارائن پیٹ کو ضلع بنائے جانے تک سلسلہ وار مرحلہ وار احتجاج جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT