Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے طلبہ کی ریالی

نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کیلئے طلبہ کی ریالی

اوٹکور  ۔ 20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اوٹکور کے تمام مدارس کے طلباء و طالبات نے ایک ریالی منظم کی ۔ اوٹکور کے تمام راستوں سے گزرتے ہوئے تحصیلدار اوٹکور کو ایک یادداشت حوالے کی گئی جس میں کہا گیا جغرافیائی اعتبار سے نارائن پیٹ کو ضلع بنانے کے حکومت سے پرزور اپیل کی گئی ۔ اس کے علاوہ اوٹکور کے اساتذہ کے علاوہ منڈل کے تمام طلباء کی کثیر تعداد نے اس ریالی میں بھرپور حصہ لیا ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اپیل کی کہ نارائن پیٹ کو صلع جلد از جلد بنانے کے اقدامات کریں ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا اور ایک یادداشت ضلع بنانے کی بعد سماعت تحصیلدار کو دیتے ہوئے ضلع بنانے کی اپیل کی گئی ۔ اس موقع پر اوٹکور کے تمام مدارس کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT