Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن پیٹ کے 12 مساجد کے آئمہ و موذنین کو ماہانہ اعزازیہ

نارائن پیٹ کے 12 مساجد کے آئمہ و موذنین کو ماہانہ اعزازیہ

نارائن پیٹ ۔ /16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر کے 13 مساجد کے منجملہ 12 مساجد کے ائمہ  اور مؤذنین کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے مقرر کردہ اعزازیہ آج نائب وزیر اعلی تلنگانہ مسٹر محمد محمود علی نے محبوب نگر میں آج اپنے مصروف ترین دورے کے موقع پر چیک کی صورت میں تقسیم کیا ۔ یہ دس ماہ کے اعزازیہ دس ہزار روپئے ماہانہ ایک ہزار روپئے پر مشتمل ہے ۔ نارائن پیٹ کی تقریباً تمام مساجد کے آئمہ و موذنین میں اعزازیہ کی اجرائی پر یہاں کے مسلمانوں میں اطمینان اظہار کیا جارہا ہے ۔ تاہم مقررہ اعزازیہ کی رقم پڑوسی ریاست آندھرپردیش کی طرح بڑھاکر ماہانہ پانچ ہزار روپئے مقرر کئے جانے کا مسلم قائدین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ بہرحال تلنگانہ حکومت نے ائمہ و موذنین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ماہانہ اعزازیہ جو بھی مقرر کیا ہے وہ قابل قدر ہے جس کی ستائش کی جارہی ہے

TOPPOPULARRECENT