Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلے جاری

نارائن کھیڑ میں اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلے جاری

نارائن کھیڑ۔/22فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب میر احمد علی پرنسپال میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول گرلز نارائن کھیڑ کے بموجب جماعت پنجم میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ مستقر نارائن کھیڑ میں سال گزشتہ گرلز کیلئے اسکول قائم کیا گیا ہے جو کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ اس سال مستقر نارائن کھیڑ پر سڑکوں کیلئے بھی میناریٹی اسکول منظور ہوا ہے۔ داخلے جاری ہیں۔ خواہشمند احباب آن لائن 15-3-2017 تک داخل کرسکتے ہیں۔ درخواستیں http//tmreis/telangana.gov.in پر داخل کریں۔ گورنمنٹ کی جانب سے میناریٹی اسکولس میں انگلش میں فری تعلیم دی جارہی ہے۔ قیام و طعام کے ساتھ یونیفارم اور دیگر ضروری اشیاء بھی مہیا کی جارہی ہیں۔ اولیاء طلباء سے گذارش کی جاتی ہے کہ حکومت کی طرف سے جو سہولتیں دی جارہی ہیں ان سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کو میناریٹی اسکول میں شریک کروائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT