Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

نارائن کھیڑ میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ

نارائن کھیڑ ۔ 15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات ریٹرننگ آفیسر واسم وینکٹیشورلو نے آج دن کے 11بجے تحصیل آفس نارائن کھیڑ میں تمام سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ لہذا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واسم وینکٹیشورلو نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ ضمنی انتخابات کا اعلامیہ 20جنوری کو جاری کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگیاں 20جنوری سے 27جنوری تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ پرچہ نامزدگیاں کی جانچ پڑتال 28جنوری کو کی جائے گا ۔ پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری 30جنوری تک اختیار کی جاسکتی ہے ۔ شیڈول کے اجراء کے ساتھ ہی حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے پانچ منڈل منور ‘ گنگٹی ‘ نارائن کھیڑ ‘ شنکرم پیٹ ‘ کہیر بھر میں ضابطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آچکا ہے ۔ اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ کانگریس رکن اسمبلی پی کشٹا ریڈی کی اچانک موت کے سبب ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ۔ 13فبروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 16فبروری کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں 1,88,839 ووٹرس موجود ہیں جس میں مرد 95,772 ‘ خواتین 93,040 دیگر 20 سرویس 7 موجود ہیں جن کیلئے 286 پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ۔ 162 ریونیو مواضعات موجد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفتروں پر پوسٹرس ‘ بیانرس دیگر تحریر نہیں لکھنا چاہیئے لیکن لگوانے کیلئے پولیس کی جانب سے پرمیشن لینا چاہیئے ووٹ حاصل کرنے کیلئے رقم ‘ شراب دیگر اشیاء نہیں دینا چاہیئے ۔پارٹی قائدین اور عوام کیلئے تحصیل آفس نارائن کھیڑ میں رہنمائی کیلئے ہیلپ سنٹر قائم کیا گیا ۔ اس اجاس میں کانگریس ‘ تلگودیشم ‘ بی جے پی ‘ ٹی آر ایس ‘ سی پی ایم ‘ سی پی آئی کے قائدین اور سرکاری عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT