Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں شدید بارش

نارائن کھیڑ میں شدید بارش

نارائن کھیڑ۔/4مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر نارائن کھیڑ میں آج دن کے اوقات میں شدید دھوپ دیکھی گئی لوگ گھر سے باہر نکلنے سے قاصر تھے نارائن کھیڑ کے اہم مقامات سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی تھیں۔ لیکن آج شام پانچ بجے نارائن کھیڑ میں تیز ہواؤں، گھن گرج اور ژالہ باری کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے نارائن کھیڑ اور اطراف و اکناف مقامات پر برقی سربراہی مسدود ہوگئی۔ موسم گرما شباب پر ہونے کے باعث عوام کا برا حال تھا۔ غیر موسمی بارش سے عوام کو راحت ملی۔ بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا۔ تیز ہواؤں اور گھن گرج کے ساتھ تقریباً 30منٹ شدید بارش ہوئی جس سے نارائن کھیڑ کے مواضعات میں آم کی فصلوں کو کافی نقصان ہوا۔

تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) علاقہ تلنگانہ کے اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ، سرد ہوائیں چلنے کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے۔ تلنگانہ کے تقریباً  مقامات پر درجہ حرارت 40تا 44 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلع کریم نگر کے علاقوں میں گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 11مئی تک تلنگانہ میں موسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ اسی دوران حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا جبکہ درجہ حرارت میں 41ڈگری کے آس پاس رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT