Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس جشن فتح ضمنی انتخابات

نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس جشن فتح ضمنی انتخابات

نارائن کھیڑ /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ مستقر نارائن کھیڑ کے رحمن گارڈن فنکشن ہال میں ٹی آر ایس پارٹی کے کارکنوں اور قائدین کی جانب سے منعقدہ جلسہ بضمن فتح ضمنی انتخابات میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کارکنوں اور عوام کی کامیابی ہے ۔ اس حلقہ میں آج تک 53625 اتنی بھاری اکثریت کو امیدوار کوئی امیدوار منتخب نہیں ہوا ۔ اس حلقہ کی مکمل ترقی کرنے کا چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو نارائن کھیڑ حلقہ کا دورہ کرواکر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کیلئے اسپیشل پیاکیج لیکر ترقی دیا جائے گا کہا اور بھاری اکثریت سے منتخب کرنے پر عوام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس جلسہ سے رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پاٹل ، رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی مائناریٹی قائد محمد معید خان ٹی آر اسے اور سرپنچ اپا راؤ شیٹکار منور قریشی ، محمد غوث چشتی ، محمد نواب ، محمد باسط نے خطاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT