Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس کی انتخابی ریالی ،چیف منسٹر کی شرکت

نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس کی انتخابی ریالی ،چیف منسٹر کی شرکت

حیدرآباد 6فروری (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی 10فروری کو نارائن کھیڑ میں ہونے والی انتخابی ریلی کی تیاریاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں ۔ اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے ۔وزیر آبپاشی ہریش راؤ گزشتہ کئی دنوں سے اس حلقہ میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے آج پدا شنکر پیٹ میں انتخابی مہم چلائی ۔ ہریش راؤ نے مختلف مقامات پر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ان کا مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT