Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر شاستری پورم ڈیویژن میں جشن

نارائن کھیڑ میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر شاستری پورم ڈیویژن میں جشن

شمس آباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : نارائن کھیر کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر راجندر نگر حلقہ کے شاستری پورم ڈیویژن کے حسن نگر ، مصطفی نگر ، معراج ہوٹل ، محمودہ ہوٹل کے علاوہ دیگر مقامات پر زبردست آتش بازی کی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ نارائن کھیڑ میں گزشتہ 25 سالوں سے کانگریس نے حکومت کی لیکن وہاں پر کوئی ترقی نہیں ہوئی ۔ تلنگانہ ریاست کا سب سے پسماندہ علاقہ وہی ہے ۔ ٹی آر ایس نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کی جائے گی ۔ نارائن کھیڑ کی کامیابی ترقی کی فتح ہوگی اور پسماندگی کی ہار ہوئی ہے ۔ ٹی آر ایس کے دور میں یہاں بڑے پیمانے پر ترقی ہے اور مثالی حلقہ بھی بنے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT