Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ میں کانگریس امیدوار کا ادخال نامزدگی

نارائن کھیڑ میں کانگریس امیدوار کا ادخال نامزدگی

درگاہ پر حاضری کے بعد ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی کی ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات

نارائن کھیڑ۔/20جنوری، ( سیاست  ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات کے کانگریس امیدوار ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے اپنی قیامگاہ واقع نارائن کھیڑ تا تحصیلدار آفس نارائن کھیڑ ریالی کی شکل میں پہنچ کر ریٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ضمنی انتخابات وینکٹیشورلو سے ملاقات کرکے آج پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس قائدین وٹھل ریڈی، آنند شٹکار، شنکریا سوامی، وشنو وردھن ریڈی موجود تھے۔کانگریس امیدوار ڈاکٹر پی سنجیوا ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل درگاہ حضرت بازید حیدریؒ پہنچ کر انہوں نے حاضری دی اور بعد ازاں رام مندر میں پوجا پاٹ کرکے ریالی کی شکل میں پہنچ کر پرچہ نامزدگی کا سیٹ 27جنوری کو داخل کیا جائے گا۔ ریٹرننگ آفیسر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ وینکٹیشورلو نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ پرچہ نامزدگی 20جنوری سے 27جنوری تک داخل کرسکتے ہیں۔ آج پہلے دن کانگریس پارٹی امیدوارپی سنجیوا ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے تحت پولیس کا سخت بندوبست رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کی رہنمائی کیلئے ہیلپ کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT