Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ کو مجوزہ ضلع سنگاریڈی میں شامل کرنے کا مطالبہ

نارائن کھیڑ کو مجوزہ ضلع سنگاریڈی میں شامل کرنے کا مطالبہ

نارائن کھیڑ۔/12جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد کے سابق رکن پارلیمنٹ سریش کمار شٹکار نے اپنی قیامگاہ واقع نارائن کھیڑ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو سنگاریڈی ضلع میں رکھا جائے ورنہ کانگریس پارٹی کی جانب سے حکومت کے خلاف جدوجہد کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اعلان کررہی ہے کہ نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی کو ضلع میدک میں رکھا گیا جس کے ساتھ ہی اس حلقہ کے عوام حکومت کے خلاف ہر روز ایک نئے انداز میں آواز اٹھارہے ہیں کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو سنگاریڈی ضلع میں رکھا جایء۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ کے تمام عوام اور تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین کی خواہش ہے کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو سنگاریڈی ضلع میں رکھا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو سنگاریڈی ضلع میں رکھا جائے۔ اگر حکومت حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو سنگاریڈی کے بجائے میدک ضلع میں رکھنے کی صورت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے تحریک چلائی جائے گی ۔اس پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ کانگریس قائدین ایم اے وحید طاہر، میر اشفاق، ہنمنتو، شنکریا، سوامی، آنند کے علاوہ دیگر قائدین اور عوام موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT