Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ کے انتخابی اعلامیہ کی اجرائی

نارائن کھیڑ کے انتخابی اعلامیہ کی اجرائی

سنگاریڈی میں چیف الیکشن آفیسر بھنور لال کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی۔20؍جنوری۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  چیف الیکشن آفیسر مسٹر بھنور لال نے ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روز‘ ضلع جوائنٹ کلکٹر وینکٹ رام ریڈی ‘ سی ای او ضلع پر یشد ورشنی کے ہمراہ آج جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع میدک کے حلقہ اسمبلی نا رائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 20 جنوری تا 27 جنوری پر چہ نامزدگی داخل کی جا ئیگی۔28 جنوری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ عمل میں آئیگی جبکہ 30 جنوری کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی۔13 فبروری کو رائے دہی ہوگی۔16 فبروری کو رائے شماری کے ذریعہ نتیجہ کا اعلان کیا جائیگا۔اور 18 فبروری سے قبل انتخابی عمل کو مکمل کر لیا جا ئیگا۔انتخابی شیڈول کے اجرائی کے سا تھ ہی ضلع میدک میں انتخا بی ضا بطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آچکا ہے ۔ نا رائن کھیڑ ضمنی انتخاب کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں ‘ انتخابی مہم میں حصہ لینے والے سیاسی قائدین پر اور حکومت کے عہدیداروں پر انتخابی ضا بطہ اخلاق کو نافذ کیا گیا ہے ۔اور غیر مجاز طور پر نشہ آور اشیاء و رقم کی منتقلی و تقسیم پر پابندی عائد رہیگی۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 1,88,857 ہے جن میں مرد رائے دہندے 95,789 ‘  خواتین رائے دہندوں کی تعداد 93,051 اور دیگر 17 ووٹرس ہیں ۔حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے 5 منڈلوں میں نارائن کھیڑ ‘ منور ‘ کلہیر‘ کنکٹی ‘ شکرم پیٹ اے ‘  162 مواضعات ہیں جن میں 286 پولنگ اسٹیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔حلقہ نارائن کھیڑ کے تمام 286 پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ اور ویڈیو گرافی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ چیف الیکشن آفیسر بنور لال نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات کوپر امن بنانے کے لئے 700 آر مڈ پولیس ‘ ریاستی و مرکزی پولیس کو تعیناتی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس ضمنی انتخابات میں عہدیدار‘ سیاسی قائدین اور عوام پرامن اور صد فیصد رائے دہی کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر نا رائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر ایڈ یشنل جوائنٹ کلکٹر ضلع میدک وینکٹیشور لو  ‘  ڈی آر او ضلع میدک دیانند کے علاوہ دیگر موجو د تھے۔

TOPPOPULARRECENT