Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات ، شیڈو ل کی اجرائی

نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات ، شیڈو ل کی اجرائی

20تا 27جنوری ادخال نامزدگی، 13فبروری کو رائے دہی

سنگاریڈی۔13 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روز نے جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں منعقدہ ایک پر یس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع میدک کے حلقہ اسمبلی نا رائن کھیڑ کے ضمنی انتخاب کیلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ انہو ںنے کہاکہ 20 جنوری تا 27 جنوری پر چہ نامزدگی داخل کی جائیگی۔28 جنوری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ عمل میں آئیگی ۔جبکہ 30 جنوری کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی۔13 فبروری کو رائے دہی ہو گی۔16 فبروری کو رائے شماری کے ذریعہ نتیجہ کا اعلان کیا جائیگا۔اور 18 فبروری سے قبل انتخابی عمل کو مکمل کر لیا جا ئیگا۔انتخابی شیڈول کے اجرائی کے سا تھ ہی ضلع میدک میں انتخا بی ضا بطہ اخلاق کا نفاذ عمل میں آچکا ہے ۔و اضح رہے کہ نا رائن کھیڑ ضمنی انتخاب کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں ‘ انتخابی مہم میں حصہ لینے والے سیاسی قائدین پر اور حکومت کے عہدیداروں پر انتخابی ضا بطہ اخلاق کو نافذ کیا گیا ہے ۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد 1,88,839 ہے جن میں مرد رائے دہندے 95,772 ‘  خواتین رائے دہندوں کی تعداد 93,040 ‘ دیگر 20 ‘ اور 7 سرویس ووٹرس ہیں ۔حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے 5 منڈلوں میں نارائن کھیڑ ‘ منور ‘ کلہیر‘ کنکٹی ‘ شکرم پیٹ اے ‘  162 مواضعات ہیں جن میں 286 پولنگ اسٹیشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ضلع کلکٹر میدک رونالڈ روز نے مزید کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں عہدیدار‘ سیاسی قائدین اور عوام پرامن اور صد فیصد رائے دہی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نا رائن کھیڑ کے ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر کی حیثیت سے ایڈ یشنل جوائنٹ کلکٹر ضلع میدک وینکٹیشور لو کو زائد ذمہ داری دی گئی ہے ۔اس موقع پر ڈی آر او ضلع میدک دیانند کے علاوہ ٹرینی کلکٹر آدتیا بھی موجو د تھے۔

TOPPOPULARRECENT