Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نارائن کھیڑ کے لیے ایم بھوپال ریڈی امیدوار

نارائن کھیڑ کے لیے ایم بھوپال ریڈی امیدوار

میدک ٹی آر ایس قائدین سے مشاورت کے بعد چیف منسٹر کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے میدک کے اسمبلی حلقہ نارائن کھیڑ کے لئے پارٹی امیدوار کے طور پر ایم بھوپال ریڈی کے نام کو منظوری دی ہے۔ چیف منسٹر نے ضلع میدک کے پارٹی قائدین سے مشاورت کے بعد بھوپال ریڈی کے نام کو منظوری دی ۔ وہ نارائن کھیڑ کے ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی وائی کشٹا ریڈی کے انتقال کے سبب اس حلقہ میں ضمنی چناؤ مقرر ہے۔ گزشتہ سال اگست میں کشٹا ریڈی کا انتقال ہوگیا تھا ۔ 2014 ء عام انتخابات میں بھوپال ریڈی نے ٹی آر ایس کے ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ کانگریس پارٹی نے کشٹا ریڈی کے فرزند سنجیو ریڈی کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ بی جے پی ۔تلگو دیشم اتحاد میں ایم وجئے پال ریڈی کی امیدواری کا اعلان کیا۔ کانگریس کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ آنجہانی ایم ایل اے کے فرزند کے متفقہ انتخاب کی راہ ہموار کی جائے لیکن ٹی آر ایس نے ضمنی چناؤ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حلقہ کے انچارج کے طور پر وزیر آبپاشی ہریش راؤ کو مقرر کیا گیا جو دن رات اس حلقہ میں پارٹی مہم چلا رہے ہیں۔ ٹی آر ایس کسی بھی صورت میں اس حلقہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT