Wednesday , August 16 2017
Home / بچوں کا صفحہ / نارسئیر : گلہری کی جسامت والا جانور

نارسئیر : گلہری کی جسامت والا جانور

بچو! نار سئیر جنوبی مشرقی ایشیا کے جنگلوں میں پایا جانے والا ایک چھوٹی گلہری کی جسامت کا جانور ہے ۔ یہ  بڑی آنکھوں والا جانور ہے ۔ نارسئیر کی گردن بہت لکچدار ہوتی ہے اور وہ اپنی گردن کو 180 درجہ زاوئے پر گھماسکتا ہے ۔ اس کی آنکھیں انتہائی کم روشنی میں بھی دیکھ سکتی ہیں ۔ رات میں انہیں صاف دکھائی دیتا ہے ۔ اس کی لمبائی 25 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے ۔ اس کار رنگ بھورا ہوتا ہے ، یہ زیادہ تر سوکھے درختوں میں پایا جاتا ہے ۔
ستاروں کے نام کیوں ہوتے ہیں
قدیم زمانے میں لوگ رات کے وقت آسمان پر ستاروں کی چال دیکھ کر اپنے سفری راستوں کا تعین کرتے تھے ۔ جب وہ ان ستاروں سے مانوس ہوگئے تو مختلف قوموں کے لوگوں نے ان کو مختلف نام دئے ۔ آج بھی بہت سے نام قدیم یونانی زبان کے ہیں جنہیں لاطینی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے ۔ ستاروں کے چھوٹے جھرمنوں کو Constellation کا نام دیا گیا ۔ زیادہ روشن اور چمک دار ستاروں کو ان کے مخصوص نام دئے گئے ۔ آج ستاروں کے تقریباً سو جھرمٹ ہیں جنہیں بین ا لاقوامی طور پر تسلیم کیا جاتا ہے ۔ ستارے زمین پر کیوں نہیں گرتے ؟ ستاروں اور زمین دونوں میں کھینچنے والی ایک قوت ہوتی ہے جسے کشش ثقل کہا جاتا ہے لیکن چونکہ ستارے زمین سے بہت زیادہ دور ہوتے ہیں اس لئے زمین انہیں اپنی طرف نہیںکھینچ سکتی اور وہ زمین پر نہیں گرتے ۔

TOPPOPULARRECENT