Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / نارسنگی حادثہ میں زخمی کار ڈرائیور فوت

نارسنگی حادثہ میں زخمی کار ڈرائیور فوت

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز) نارسنگی علاقے میں کار حادثہ میں زخمی ایک ڈرائیور فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ پی راجیش ساکن ناگول /6 اکٹوبر کو نارسنگی آرمی اسکول کے قریب سے گزررہا تھا کہ مخالف سمت سے تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے اس کی کار کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں راجیش شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا اور دوران علاج آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ نارسنگی پولیس نے نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں نارسنگی ٹول گیٹ کے قریب موٹر سائیکل پر گزرنے والے 23 سالہ ایم ارون ساکن شنکر پلی جو حادثہ کا شکار ہوگیا تھا آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے ارون کی موٹر سائیکل کو ٹکر دیدی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT