Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / نارسنگی میں خاتون کی مشتبہ موت

نارسنگی میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نارسنگی کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ منی جو خانہ پور نارسنگی علاقہ کے ساکن سری سیلم کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی گذشتہ 3 ماہ سے صحت خراب تھی ۔ ان کی شادی سال 2009 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ پولیس نارسنگی ذرائع کے مطابق تین ماہ سے مسلسل خرابی صحت سے یہ خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT