Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / نارسنگی میں سڑک حادثہ، کمسن کی موت

نارسنگی میں سڑک حادثہ، کمسن کی موت

حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں ایک کمسن لڑکی ہلاک ہوگئی جو اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 5 سالہ سریکشھا جو گندم گوڑہ عثمان ساگر علاقہ کے ساکن بی راج کی بیٹی تھی جو طالبہ بتائی گئی ہے۔ یہ کمسن لڑکی کل رات اپنے والدین کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ نارسنگی حدود میں ایک تیز رفتار ڈی سی ایم نے راج کی موٹر سیکل کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں تینوں زخمی ہوگئے۔ لڑکی علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT