Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / ناروے دنیا کا سب سے خوش ملک، ہندوستان 122 ویں مقام پر

ناروے دنیا کا سب سے خوش ملک، ہندوستان 122 ویں مقام پر

نیویارک ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں ناروے کو دنیا کا خوش و خرم ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔گذشتہ برس ڈنمارک اس فہرست میں اول نمبر پر تھا۔’دی ورلڈ ہیپینیس رپورٹ’ میں لوگوں کی نفسی بہبود، وہ کتنے خوش ہیں اور آخر اس کی وجہ کیا ہے جیسے عوامل کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔اس برس کی فہرست میں ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور فن لینڈ بالترتیب دنیا کے پانچ سب سے خوش و خرم ملک ہیں۔اس کے برعکس مرکزی افریقہ میں سب صحارا خطے کے افریقی ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔مغربی یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک سب سے آگے ہیں جبکہ امریکہ 14ویں نمبر اور برطانیہ 19 ویں مقام پر ہے۔اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 80 واں بتایا گیا ہے جبکہ انڈیا 122 ویں اور افغانستان 141 ویں نمبر پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT