Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / ناروے میں’بم‘ کا لفظ سننے پر طیارہ کا تخلیہ

ناروے میں’بم‘ کا لفظ سننے پر طیارہ کا تخلیہ

اوسلو ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ناروے میں پولیس کے مطابق مانچسٹر جانے والی ایک پرواز کو ٹیک آف سے پہلے’دو مسافروں کے مشکوک رویے‘ کی وجہ سے خالی کرا لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اوسلو کے قریب واقع ریگی ایئر پورٹ سے ریان ایئر کی پرواز اڑان بھرنے کے لیے تیار ہی تھی کہ اسے خالی کرا لیا گیا۔ ریان ایئر کے مطابق’ جھوٹے سکیورٹی الرٹ‘ کی وجہ سے جہاز کو خالی کرایا گیا اور اب اس پرواز کے مسافر ناروے سے دوبارہ روانہ ہو رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو مسافروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور کوئی مشکوک آلہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے مسافروں میں سے ایک برطانوی اور ایک سری لنکن شہری ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کو کسی بات پر بلند آواز میں بحث کر رہے تھے جس میں لفظ’بم‘ کو سنا گیا۔ خیال رہے کہ ناروے میں جہاز کو ایک ایسے وقت خالی کرایا گیا جب برطانوی شہر مانچسٹر میں فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹیڈیم سیمشتبہ پیکٹ ملنے کی وجہ سے مانچسٹر یونائیٹڈ اور بورن متھ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT