Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ناروے میں عمراکمل خاتون بولر کے ہاتھوں کلین بولڈ

ناروے میں عمراکمل خاتون بولر کے ہاتھوں کلین بولڈ

اوسلو ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے اسٹار بیٹسمین عمر اکمل یوں تو اپنے بیاٹ سے بڑے بڑے بولرز کے چھکے چھڑانے کے ماہر ہیں لیکن ناروے میں ایک میچ کے دوران وہ ایک خاتون بولر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے۔ اوسلو میں پاکستان میلے کے دوران لڑکیوں کی دو ٹیموں کا میچ ہوا، عمر اکمل کو بھی ایک ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ پہلے تو انہوں نے چند شاٹس کھیلے لیکن پھر پاکستانی نژاداسما ء احمد کی بولنگ پر سنگل لینے کی کوشش میں گیند عمر اکمل کے بیاٹ کو چھو کر وکٹوں میں جالگی۔عمر اکمل کے آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی خوشی دیدنی تھی۔
سری لنکا کیخلاف فتح ہندوستان کو
پانچویں نمبر پہنچا دے گی
دبئی ، 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم سری لنکا کیخلاف جاری سیریز کا تیسرا ٹسٹ جیت کر آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر سکتی ہے جبکہ سری لنکا کی کامیابی کی صورت میں میزبان ٹیم ہندوستان کی جگہ چھٹی پوزیشن پر قابض ہوجائے گی۔سیریز برابر ہونے کی صورت میں ہندوستان کی چھٹی پوزیشن برقرار رہے گی لیکن ویراٹ کوہلی کی ٹیم کو انجیلو میتھیوز کی ٹیم پر چار پوائنٹس کی سبقت حاصل ہو جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT