Wednesday , September 27 2017
Home / Top Stories / ناز لائف اسٹائل میں دلہنوں کی ماہرانہ آرائشزیبائش

ناز لائف اسٹائل میں دلہنوں کی ماہرانہ آرائشزیبائش

مرد و خواتین کی جلد کی بہترین دیکھ بھال میں مہارت، مسز ایف ناز کا بیان
حیدرآباد۔9جولائی (سیاست نیوز) دلہن کی آرائش و زیبائش کے سلسلہ میں کی جانے والی تیاریوں میںسب سے اہم اس کے نین و نقش کے سدھار کے ذریعہ اسے خوبصورت بنانے کے علاوہ اس کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنا بیوٹیشن اور ان مرحلوں سے واقف ولوگوں کا کام ہے لیکن جب یہ مہارت کسی معتبر ہاتھ میں پہنچ جاتی ہے تو خواتین کی شخصیت میں چار چاند لگادیتی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر معروف Tony&Guy کے آغاز کے ساتھ ناز لائف اسٹائیل نے شہر حیدرآباد کی خواتین و دو شیزاؤں کے علاوہ بال جھڑنے کے مسائل کا شکار مرد کیلئے نئی امیدیں پیدا کردی ہیں۔ مسز ایف ناز منیجنگ ڈائریکٹر ناز لائف اسٹائیل نے بتایا کہ فی الحال مرد و خواتین میں بال جھڑنے کے مسائل پائے جانے لگے ہیں جنہیں حل کیا جانا ضروری ہے اور ان مسائل کا حل ناز لائف اسٹائیل و ٹونی اینڈ گائی برائیڈل اسٹوڈیو و میک اپ اکیڈمی نے پاس ان مسائل کا حل موجود ہے۔ مسٹر وویک چندرا نے بتایا کہ انسانی جلد کی بہتر نگہداشت اور صحیح غذا کے استعمال کے ذریعہ ہی جلد کے خلیوں کو بہتر رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل جلد کی نگہداشت کے ذریعہ بالوں کے جھڑنے کو روکا جا سکتا ہے۔ مسز ایف ناز نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں ان کااسٹوڈیو مرد و خواتین کیلئے جلد کی بہترین نگہداشت کا مرکز ثابت ہوگا کیونکہ چکنی جلد کو بہتر بنانے کا علاج ان کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلدی امراض کے علاوہ لائف اسٹائیل ‘ ماحولیاتی آلودگی بنیادی وجہ ہوتی ہیں لیکن ان کا جائزہ لیا جانا ضروری ہوتا ہے۔ مسز ناز کے مطابق ان کے اسٹوڈیو میں نہ صرف جلد کی نگہداشت کے لئے علاج دستیاب ہے بلکہ وہ دلہنوں کو تیار کرنے والے ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹونی اینڈ گائی کے ساتھ ناز لائف اسٹائیل کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات فراہم کرتے ہیں اس کے علاوہ ناز لائف اسٹائیل گذشتہ 25برس Nioxin تھراپی کا تجربہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چکنی جلد کے سبب کئی خواتین کو میک اپ کرنے سے اجتناب کرتے ہیں لیکن ان کے ادارے میں کیا جانے والا میک اپ جو ملک کے چنندہ اداروں میں کیا جاتا ہے وہ ناز لائف اسٹائیل و ٹونی گائی بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا بال میں ڈینڈدرف (بف) کی شکایت کو دور کرنے کا علاج بھی ان کے پاس دستیاب ہے لیکن اس کے علاوہ میک اپ برائے دلہن کی خصوصیت میںاس ادارہ کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ برائیڈل میک اپ کے لئے خصوصی مہارت رکھنے والوں کی خدمات کے حصول کے ذریعہ دوشیزاؤں کو ان کے مخصوص دن کیلئے انتہائی نزاکت کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT