Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / ناسک میں اندرون 9 گھنٹے 160 ملی میٹر بارش

ناسک میں اندرون 9 گھنٹے 160 ملی میٹر بارش

آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ، دریائے برہم پتر لبریز
ناسک۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی مہاراشٹرا کے ضلع ناسک نے طوفانی بارش کے باعث عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ صرف 9 گھنٹے کے اندر یہاں پر 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دریائے گوداوری میں طغیانی کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔ پرانا ناسک علاقہ تقریباً زیرآب آچکا ہے۔ دوپہر میں شدید بارش کے باعث ایک مکان گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ صبح ہی سے یہاں پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ آسام میں بھی سیلاب جیسی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ دریائے برہم پترتقریباً لبریز ہوچکا ہے۔ گوہاٹی کے قریب ضلع مورے گاؤں میں وائیڈ لائف سنچیوری میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ پانی کے باعث 50% انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔ چیف منسٹر آسام سربانند سونووال نے ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جنگی بنیادوں پر راحت کاری اقدامات کی ہدایت دی۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے پانی میں محصور عوام کو نکالنے میں مدد کریں۔ ناسک کے دریائے گوداوری کے کنارے سیلاب کے پانی میں کئی کاریں بہہ گئی ہیں۔ دریائے گوداوری میں طغیانی جیسی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے۔ عوام کو یہاں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ دریا کے کنارے احتیاطی اقدام کے طور پر سکیورٹی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT