Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / ناسک میں نوجوان کا قتل اور 2 ملزمین گرفتار

ناسک میں نوجوان کا قتل اور 2 ملزمین گرفتار

ناسک ( مہاراشٹرا ) ۔ 19 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ناسک کے تریمبا کیشور ٹاون میں ایک 17 سالہ نوجوان کے اغواء اور قتل کے الزام میں 2 انجینئرنگ طلباء کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ناسک کے ڈپٹی کمشنر پولیس ( کرائم برانچ ) اویناش برگل نے بتایا کہ 2 ملزمین میں سے ایک گولے کالونی کا ساکن موہیت باولیکر کے بچپن کا دوست ہے جس نے زر تاوان کے لیے اغواء کیا تھا بعد ازاں دونوں نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 14 اکٹوبر کے دن موہیت کا دوست اور اس کا ایک ساتھی متعلم انجینئرنگ کالج نے سیر و تفریح کے لیے اسے اپنے ساتھ لے گئے ۔ ایک ملزم موہیت کے بچپن کا دوست اور اس کے خاندان کی معاشی حالت سے بخوبی واقف تھے ۔ زر تاوان حاصل کرنے کے لیے اس نے موہیت کا اغواء کے بعد قتل کردیا تھا اور موہیت کے والد کو ٹیلی فون کر کے 20 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء پولیس کو تریمباکیشور کو ایک نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT