Wednesday , March 29 2017
Home / خواتین کا صفحہ / ناشپاتی بنائے اسمارٹ

ناشپاتی بنائے اسمارٹ

ناشپاتی میٹھا اور مفید پھل ہے ۔ اس میں مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS) پائے جاتے ہیں اس میں ریشہ زیادہ ہوتا ہے۔ ناشپاتی میں چکنائی بالکل نہیں ہوتی۔ ناشپاتی کھانے سے آپ کا وزن کم ہوجاتا ہے۔ پھل کا مرکزی حصہ ریشے پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ بہت سی بیماریوں، مثلا دل کے درد ، ذیابیطس بلڈپریشر اور سرطان سے بچاتی ہے۔ اسی بنا پر اسے بہت فائدہ مند غذ ا کہا جاتا ہے۔ ناشپاتی کھانے سے ذیابیطس ہونے کاخطرہ نہیں رہتا ، مٹاپا نزدیک نہیں آتا اور حملہ قلب کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ یہ جسم میں توانائی پیداکرتی ہے اور کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جن کی عمر 50 برس سے کم ہوا، انھیں ایک دن میں 25گرام ناشپاتی کھانی چاہئے۔چونکہ اس میں ریشہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے ، اس لیے یہ ذیابیطس سے بچاتی ہے۔ ہمیں دن میں جتنا ریشہ کھاناچاہیے، اس کا 24 فیصد صرف ایک ناشپاتی پورا کردیتی ہے۔ ناشپاتی کھانے سے بلڈپریشر کم ہوجاتا ہے۔ ریشے دار ہونے کی بنا پر اسے کھانے سے جلن اور ورم کم اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہ نظام ہضم کو بھی درست رکھتی ہے۔ ناشپاتی روز کھانے سے قبض دور ہوجاتا ہے۔ ناشپاتی خون صاف کرتی اور جسم سے زہریلے مادوں کا نکالتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT