Monday , May 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / ناصرجمشید کے کئی تنازعات سامنے آنے لگے

ناصرجمشید کے کئی تنازعات سامنے آنے لگے

لاہور۔16فروری(سیاست ڈاٹ کام) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ معاملہ کے حوالے سے لندن میں گرفتاری اور پھر ضمانت پر رہائی پانے والے پاکستانی بیٹسمین ناصر جمشید کیخلاف مزید الزامات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور انہیں قواعد کی خلاف ورزی کا عادی بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپریل 2010  میں ناصر جمشید میٹرک کے امتحانات میں انگریزی کے پرچے میں نقل کرنے کے باعث گرفتار ہوئے تھے اور انہیں بیس ہزار روپے کے زر ضمانت پر رہائی ملی تھی۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب پی سی بی نے انہیں 37 رکنی اسکواڈ کیلئے منتخب نہیں کیا تھا اور ایک ماہ بعد وہ امتحان میں اپنے دوستوں کی مدد سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے اور امتحانات کے نگران کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ ایک انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ناصر جمشید بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے دوران بھی اینٹی کرپشن عہدیداروں کی تفتیش برداشت کرچکے ہیں تاہم ان کیخلاف اس وقت کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آسکا تھا۔ واضح رہے کہ بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کراچی کے ایک سٹہ باز کے موبائل فون سے ناصر جمشید کا بینک اکاؤنٹ نمبر ملا تھا جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اس نے ناصر جمشید سے معاہدہ کیا تھا ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ناصر جمشید نے چٹاگانگ کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ابتدائی میچوں میں 290 رنز اسکور کئے جبکہ آخری دو میچوں میں وہ صرف 38 رنز بنائے جس کے بعد ایونٹ میں بدعنوانی سے متعلق تفتیش کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی ناصر جمشید سے تفتیش کی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT