Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ناصر جمشید کا پاسپورٹ ضبط

ناصر جمشید کا پاسپورٹ ضبط

لاہور۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) فکسنگ مقدمہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ فکسنگ اسکینڈل کے مبینہ کردار ناصر جمشید کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ناصر جمشید کا پاسپورٹ قبضے میں لیا ہے۔ خیال رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے ہی ناصر جمشید کو پہلے گرفتار پھر رہا کیا تھا۔  محمد عرفان اور شاہ زیب الحسن کو پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ملنے والی عارضی چھوٹ ختم ہو گئی ہے۔ اگرچہ آئی سی سی اور پی سی بی نے ابتدائی تحقیقات میں دونوں کھلاڑیوں کو کلین چٹ دی گئی تھی لیکن آئندہ کھیلنے کے لئے اب حتمی اجازت لازمی ہو گی۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کو پیر جبکہ شاہ زیب الحسن کو منگل کو طلب کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT