Sunday , June 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ناصر جمشید گرفتار اور ضمانت پر رہا

ناصر جمشید گرفتار اور ضمانت پر رہا

لندن۔15فروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان سوپر لیگ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے تناظر میں 2 افراد کو گرفتارکئے جانے کی تصدیق کی جب کہ ترجمان کے بموجب گرفتار کئے گئے دونوں افراد کی عمریں 30 تا 40 سال کے درمیان ہے جنہیں حراست میں لیا گیا ۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق دونوں افراد سے طویل پوچھ گچھ کے بعد انہیں اپریل 2017 تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ناصر جمشید کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد انہیں پی سی بی کی جانب سے بھی معطل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ الزامات پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے تھے جب کہ ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔
ٹیلر نے کوچ سے وضاحت طلب کرلی
آکلینڈ ۔15فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے سینئر بیٹسمین  روس ٹیلر نے جنوبی افریقہ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم سے نظر انداز کئے جانے  پربورڈ سے وضاحت طلب کی ہے ۔ ٹیلر نے کہا کوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹرز بتائیں کہ ٹیم میں واپسی کیلئے مجھے کیا کرنا ہو گا؟ انہوں نے کہا بنگلہ دیش کیخلاف سیریز سے خارج کئے جانے پر میں نے کوچ سے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا آپ کو ہمارے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے لیکن اب مجھے وضاحت چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT