Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ناصر حسین اور شفیع کی بنگلہ دیشی ٹیم میں واپسی

ناصر حسین اور شفیع کی بنگلہ دیشی ٹیم میں واپسی

ملتان ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے خلاف 27 اگست کو شروع ہونے والے پہلے کرکٹ ٹسٹ کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لئے 14 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ آل رائونڈر نا صر حسین اور فاسٹ بولر شفیع الاسلام کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ مشفق الر حیم کپتانی کریں گے۔

کائی نشیکوری رواںسیزن سے باہر
ٹوکیو ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )جاپانی کھلاڑی کائی نشیکوری دائیں کلائی کی تکلیف کے باعث رواں سیزن کے باقی ایونٹس سے باہرہوگئے۔ ان کے منیجر نے کہا کہ 27 سالہ عالمی نمبر نو کھلاڑی کو یو ایس اوپن کے وارم اپ ٹورنمنٹ سنسناٹی ماسٹرز میں حصہ لینا تھا لیکن وہ پریکٹس سیشن کے دوران کلائی میں شدید تکلیف کے باعث آئندہ ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔انہیں گیند کو سروس کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا میچوں میں ان کی شرکت ممکن نہیں، فی الوقت سرجری کروانے کا فیصلہ نہیں کیا لہٰذا ہاتھ سے سوجن کم ہوگی تو آئندہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT