Sunday , October 22 2017
Home / پاکستان / ناصر خاں جنجوعہ، پاکستان کے نئے سلامتی مشیر

ناصر خاں جنجوعہ، پاکستان کے نئے سلامتی مشیر

اسلام آباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خاں جنجوعہ پاکستان کے نئے قومی سلامتی مشیر مقرر کئے گئے ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ طاقتور فوج نے ملک کے سیکوریٹی امور ہندوستان سے نمٹنے کے معاملہ میں اپنی گرفت مضبوط کررہی ہے۔ حکومت نے گذشتہ روز جنجوعہ کے تقرر کی توثیق کی جو (جنجوعہ) اب نرم خو سرتاج عزیز سے اس عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے اور عزیز خارجی امور پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’جنجوعہ کے تقرر کی توثیق کی گئی ہے اور وہ مملکتی وزیر کے رتبہ کے حامل ہوں گے‘‘۔ 86 سالہ سرتاج عزیز فی الحال قومی سلامتی مشیر اور مشیر برائے امورخارجہ کے دور کلیدی عہدوں کی ذمہ داریاں نبھاتے تھے۔ جنجوعہ کا دفتر وزیراعظم کے سکریٹریٹ میں رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT