Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ناصر علی کی سنچری ، بوائز ٹائون کامیاب

ناصر علی کی سنچری ، بوائز ٹائون کامیاب

حیدرآباد۔25اکٹوبر (پریس نوٹ) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے پریس نوٹ کے بموجب بوائز ٹائون نے اے بی کالونی کو 254 رنز سے ہرا دیا۔ بوائس ٹائون نے پہلے بیٹنگ کی اور 48 اوورس میں 316/9 رنز بنائے۔ سید ناصر علی 101 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ملک مصطفی خان نے 33 رنز بنائے۔ ٹیم کو 49 رنز ایکسٹرا کے طور پر ملے۔ جواب میں اے بی کالونی کی ٹیم 20.4 اوورس میں صرف 63 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی جبکہ چھ بیٹسمین اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ عبود بافنا کو 5 وکٹس ملے ۔

TOPPOPULARRECENT