Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ناقص سنیٹیشن پر تشویش کا اظہار

ناقص سنیٹیشن پر تشویش کا اظہار

Wash کانکلیو سے اسپیکر اے پی اسمبلی سیوا پرساد راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے آج سالڈ اینڈ لیکوڈ ویسٹ مینجمنٹ پر تشویش کا اظہار کیا جو دیہاتوں اور ٹاونس میں عوام کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے ۔ انہوں نے حکومت کو بھی مشورہ دیا کہ سوچھ بھارت پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے خاطر خواہ فنڈس کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ حیدرآباد میں یونیسف کے زیر اہتمام واٹر سنیٹیشن اینڈ ہائجین Wash پارٹنرس کانکلیو سے مخاطب کرتے ہوئے سیوا پرساد راؤ نے Wash کانکلیو کا اہتمام کرنے پر یونیسف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ناقص سنیٹیشن کے باعث 2.70 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص سنیٹیشن کی وجہ ہندوستان میں ہر سال ڈائریا ( اسہال ) سے 6 لاکھ اموات ہورہی ہیں ۔ سوچھ بھارت پروگرام شروع کرنے پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی تعریف کی اور کہا کہ یہ پروگرام مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ایک قومی سطح کی مہم ہے ۔ جس میں دیہی علاقوں میں 120 ملین ٹائیلٹس اور شہری علاقوں میں 10.04 ملین ٹائیلٹس کی تعمیر کا نشانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی کے تقریبا 46 فیصد حصہ کو محفوظ پینے کے پانی کی سہولت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ آندھرا پردیش کے سلسلہ میں 60.86 لاکھ ٹائیلٹس کی تعمیر کا منصوبہ ہے جن میں 15.22 لاکھ کو 2015-16 کے دوران تعمیر کرنے کا نشانہ ہے ۔ 2016-17 کے دوران 20 لاکھ کا نشانہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT