Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ناقص فام کا شکار رائنا کو دھونی کی حمایت

ناقص فام کا شکار رائنا کو دھونی کی حمایت

راجکوٹ۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ناقص فام کا شکار سریش رائنا جو کہ جنوبی افریقہ کے خلاف رواں سیریز میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں، ان پر چاروں گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی ہیں لیکن کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ان کی مکمل حمایت کی ہے۔ دھونی نے یہاں تیسرے ونڈے میں 18 رنز کی شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رائنا کو کچھ وقت درکار ہے کیوں کہ رائنا ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے جو کہ بڑے اسٹروکس کھیلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں رواں سیریز میں کچھ گیندیں کھیلنے کی ضرورت ہے۔ دھونی نے مزید کہا کہ سیریز کے دوران رائنا کو ایسے وقت بیٹنگ کا موقع آیا ہے جو فوری طور پر ٹیم کو تیزی سے رنز بنانے کی ضرورت تھی لہٰذا کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ پر آتے ہی فوری طور پر بڑے شاٹس کھیلنے میں دشواری ہوتی ہے۔ یاد رہے رائنا کا جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں مظاہرہ انتہائی مایوس کن ہے جیسا کہ دو ٹوئنٹی 20 اور تین ون ڈے مقابلوں میں وہ انتہائی ناکام ہوئے ہیں دو ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں 14 اور 22 رنز اسکور کئے جبکہ تین ونڈے مقابلوں میں ان کا اسکور 3, 0, 0 ہے اور سیریز میں ان کا اوسط 1.00 ہے۔

TOPPOPULARRECENT