Tuesday , April 25 2017
Home / Top Stories / نالیا سیکس اسکینڈل :بی جے پی پر کانگریس کا جوابی حملہ

نالیا سیکس اسکینڈل :بی جے پی پر کانگریس کا جوابی حملہ

نئی دہلی۔21 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  کانگریس نے اتر پردیش کی انتخابی ریلیوں میں خواتین کے خلاف تشدد کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے الزامات کا سامنا کر رہی اتحادی سماجوادی پارٹی (ایس پی) کا دفاع کرتے ہوئے آج گجرات کے نالیا سیکس اسکینڈل کا مسئلہ اٹھا کر بی جے پی پر جوابی حملہ کیا اور اس معاملے کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔کانگریس کی خاتون یونٹ کی صدر شوبھااوجھا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش کی انتخابی ریلیوں میں خواتین کی حفاظت پر بڑی بڑی تقریر یں کررہے ہیں لیکن کچھ کے نالیا سیکس اسکینڈل پر انہوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔کانگریس کی خاتون رہنما نے اس سانحہ کی متاثرہ کی جانب سے درج ایف آئی آر کے حوالے سے بتایا کہ اس میں بی جے پی کونسلر سمیت پارٹی کے چند رہنماؤں کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرائی گئی ہے ۔ انہوں نے اس معاملے کی ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT