Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نامراد عاشق کی خودکشی

نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلیا۔ یہ واقعہ چکڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ تنوج دیوگن نے ہاسٹل کے کمرے میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ تنوج دیوگن ڈگری کا طالب علم تھا جس کا تعلق ممبئی مہاراشٹرا سے بتایا گیا ہے۔ دیوگن شہر کے ایک کالج میں زیرتعلیم اور بنسی لال پیٹ کے علاقہ میں واقع ایک ہاسٹل میں رہتا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیوگن ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا جس نے اس کی محبت کو مسترد کردیا جس سے دلبرداشتہ اس طالب علم نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT