Wednesday , March 29 2017
Home / جرائم و حادثات / نامراد عاشق کی خودکشی

نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) محبوبہ کی بے رخی سے دلبرداشتہ ایک نامراد عاشق کی خودکشی کا واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ ویریندر نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویریندر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک خانگی کمپنی کی تربیت میں مصروف تھے ۔ اس کے ساتھی اعظم ، راجیش ، لکشمی ، انیتا اور الماس ایک ساتھ رہتے تھے ۔ ویریندر ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور دونوں میں معشوقہ چل رہا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ گذشتہ چند دنوں سے ان دونوں میں دوریاں پیدا ہوگئی تھیں اور اس نوجوان کی محبوبہ دوسرے کی جانب متوجہ ہورہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT