Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نامراد عاشق کی خودکشی

نامراد عاشق کی خودکشی

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک نامراد عاشق نے خودکشی کرلی ۔ پیشہ سے خانگی اسکولس کے ٹیچر 28 سالہ شیوا شنکر برہما چاری نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ برہما چاری نے ایک چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خانگی ٹیچر نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور عمارت سے چھلانگ لگالی اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ اس خانگی اسکول ٹیچر محبت میں ناکام ہوگیا تھا ۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت
حیدرآباد /.4 جنوری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 53 سالہ چنایا جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا 24 ڈسمبر کے دن یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص ایک موٹر سایئکل کی زد میں آیا تھا جو شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT