Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / نامراد عاشق کے ہاتھوں لڑکی کا اغواء

نامراد عاشق کے ہاتھوں لڑکی کا اغواء

محبت سے انکار پر انتقامی اقدام ۔ جنسی استحصال پر ملزم گرفتار
حیدرآباد ۔ /20 مئی (سیاست نیوز) محبت سے انکار پر برہم ایک نامراد عاشق نے لڑکی کا اغواء کرلیا اور 6 دن تک اپنی تحویل میں رکھتے ہوئے اس لڑکی کا جنسی استحصال کیا ۔ یہ واقعہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں پولیس نے ایک شخص روی کمار کو گرفتار کرلیا جو ریاست بہار کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس 26 سالہ روی کمار پر الزام ہے کہ اس نے 14 سالہ کمسن لڑکی جو اس کے پڑوس میں رہتی تھی ۔ اس کا اغواء کرلیا اور 6 دنوں تک اسے اپنی تحویل میں رکھتے ہوئے لڑکی کا جنسی استحصال کیا اور اسے جسمانی و ذہنی اذیت پہونچائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق روی کمار کاٹے دھان کے علاقہ وینائیک نگر میں رہتا تھا اور وہ اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک 14 سالہ کمسن سے محبت کرتا تھا ۔ کئی مرتبہ اس نے لڑکی کو اپنی محبت کے جال میں پھانسنے کی کوشش کی اور طرح طرح سے لڑکی کو اپنی محبت کی پیشکش کی ۔ تاہم لڑکی نے اس لڑکے کی محبت سے انکار کردیا اور اس کی پیشکش کو مسترد کردیا ۔ لڑکی کے اقدام سے برہم روی کمار نے لڑکی سے بدلہ لینے اور اس کو فرار کروانے کی ٹھان لی اور موقع کی تلاش میں تھا ۔ گزشتہ ہفتہ لڑکی اپنے افراد خاندان کے ہمراہ صحن میں سورہی تھی کہ اس نے لڑکی کا حالت نیند میں اغواء کرلیا اور اسے نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔ صبح لڑکی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے سے خوف کا شکار والدین نے اپنی لڑکی کے متعلق تفصیلات حاصل کیں اور انہوں نے بالآخر مسئلہ کو پولیس اسٹیشن سے رجوع کردیا تھا ۔ تاہم پولیس کی مبینہ لاپرواہی اور کاہلی کے سبب یہ لڑکی 6 دن تک اسی نامراد عاشق کے قبضہ میں تھیں اور اپنے اوپر ہوئے جنسی ظلم کو برداشت کرتی رہی ۔ بالآخر پولیس نے روی کمار کو حراست میں لیتے ہوئے اس لڑکی کو اس کے چنگل سے آزاد کروالیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔
سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) سرور نگر اور کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ کرشنا جو سعیدآباد علاقہ کا ساکن ، طالب علم بتایا گیا ہے۔ کل یہ نوجوان موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 55 سالہ ٹھاکر دیو سنگھ جو پیشہ سے ٹفن سنٹر کا مالک ، کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT