Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نامزد عہدوں پر عنقریب تقررات

نامزد عہدوں پر عنقریب تقررات

ٹی آر ایس کے یوم تاسیس سے قبل پارٹی قائدین کو مستحق مقام : کے ٹی آر
حیدرآباد۔/16فبروری، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس کے یوم تاسیس سے قبل نامزد عہدوں پر تقررات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے حقیقی کارکنوں اور قائدین کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور انہیں مستحقہ مقام ملے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں 99 ڈیویژنس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹی آر ایس نے تاریخ رقم کی ہے۔ حیدرآباد بلدیہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کسی پارٹی نے اپنے طور پر اکثریت حاصل کی۔ سابق میں بلدیہ پر مخلوط اقتدار رہا ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ورنگل اور کھمم کارپوریشن کے مجوزہ انتخابات کی تیاریاں شروع کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جس قائد کو بھی ٹکٹ دے گی دیگر قائدین کو اسے قبول کرتے ہوئے پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں جن قائدین کو ٹکٹ نہیں مل سکا ان کے ساتھ نامزد عہدوں میں تقررات کے ذریعہ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 19فبروری کو ورنگل میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ انفوٹیک انفارمیشن ٹکنالوجی ادارہ کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل میں بلدی امیدواروں کے انتخاب کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی قیادت میں 9رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت کی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات کے سبب دونوں بلدیات میں بھی ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT