Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نامزد عہدوں کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز

نامزد عہدوں کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز

نظام آباد میں ٹی آر ایس قائدین فہرست تیار کرنے میں مصروف
نظام آباد:13؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو نے نے کل حیدرآباد میں ٹی آرایس کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کے خطاب کے دوران ٹی آرایس قائدین کو نامزد عہدے فراہم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی ٹی آرایس سینئر قائدین میں امید کی کرن جاگ اٹھی ہے۔ ضلع نظام آباد کے سینئر قائدین  اس بات کا تصور کررہے ہیں کہ انہیں نامزد عہدے حاصل ہوں گے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو نے پارٹی کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس بات اشارہ دیا کہ تحریک سے وابستہ تمام سیاسی قائدین کو نامزد عہدہ فراہم کئے جائیں گے ۔ جبکہ ٹی آرایس سینئر قائدین کے علاوہ حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے قائدین پارٹی کے سینئر قائدین کے ذریعہ نامزد عہدہ حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے اور اراکین اسمبلی ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن پارلیمنٹ کے کویتا کو اپنی نامزد کیلئے سفارش کرنے کی مسلسل نمائندگی کررہے ہیں ۔ جبکہ یہ اعلیٰ قائدین مشترکہ طور پر ایک فہرست تیار کرنے کیلئے بھی سرگرم نظر آرہے ہیں۔ چیف منسٹر مسٹرچندر شیکھر رائو 15 ؍ اگست کے بعد نامزد عہدوں پر تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک ماہ کے اندر نامزد عہدوں پر بھرتی کی جائے گی۔ ضلع نظام آباد میں جملہ 12 مارکٹ کمیٹیاں تھی لیکن حال ہی میں حکومت نے نئے مارکٹ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے کی وجہ سے کئی سینئر قائدین کو موقع فراہم ہونے کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ مندر کمیٹیوں کے صدور، آرٹی سی ہائوزنگ، انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، محکمہ جنگلات کے کارپوریشن میں سینئر قائدین کو نامزد کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو ابتداء ہی سے نظام آباد کے قائدین سے ربط میں ہے اور نظام آباد کے بارے میں بخوبی واقف ہے اور9 اسمبلی حلقوں کے قائدین سے واقفیت کے علاوہ ان کی دختر کو بھاری اکثریت سے کامیابی کے علاوہ ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں سے ٹی آرایس کے امیدواروں کی کامیابی کی وجہ سے بھی چیف منسٹر نظام آباد کے بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کئی سینئر قائدین کو نامزد عہدہ حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے ارکان اسمبلی اور ضلع کے وزیر اور ایم ایل سی سے مخاطب کرتے ہوئے گراما جیوتی پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت ۔ اسمبلی حلقہ جات کی تفصیلات بھی حاصل کی اور گراما جیوتی پروگرام کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیہی ترقی میں کمیٹیوں کی کارکردگی اہمیت کے حامل ہوگی اور اراکین اسمبلی اپنے حلقہ میں کسی ایک دیہات کومنتخب کرتے ہوئے اس دیہات کو گود لیں تاکہ ترقی یقینی بنایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT