Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / نامزد چیف منسٹر کیرالا کی گورنر سے ملاقات

نامزد چیف منسٹر کیرالا کی گورنر سے ملاقات

19 رکنی کابینہ کی فہرست کی حوالگی
تھروننتاپورم ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نامزد چیف منسٹر پنارائی وجین نے آج گورنر کیرالا جسٹس ( ریٹائرڈ ) پی ستاشیوم سے ملاقات کر کے اپنی 19 رکنی کابینہ کی فہرست حوالے کی ۔ گورنر نے وجین کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک گلدستہ پیش کیا ۔ گورنر سے 15 منٹ کی ملاقات کے بعد وجین نے راج بھون کے احاطہ میں میڈیا کو بتایا کابینی وزراء کی ایک فہرست انہیں حوالے کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کو نئی حکومت سے کئی ایک توقعات وابستہ ہیں ۔ جنہیں مایوس نہیں کیا جائے گا ۔ 72 سالہ پی وجین جو کہ ایک تاڑی تاسندہ کے فرزند ہیں ۔ کیرالا کے بارہویں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے ۔ دریں اثناء سی پی ایم کے سینئر لیڈر وی ایس اچھوتانندن نے آج نامزد چیف منسٹر پی وجین اور ان کے کابینی رفقاء کو تہنیت پیش کی اور یہ امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی تائید سے ایک خوشحال کیرالا کی تعمیر کریں گے ۔ 72 سالہ اچھوتانندن نے اپنے فیس بک پر یہ ریمارک کیا کہ وجین کی ترجیحات ، حکومت کا خوش آئند اقدام ثابت ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT